جرمنی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام برلن میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Mahfil e Milad in Germany by MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جرمنی کے شہر برلن میں خواتین کی محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس کی مہمانِ خصوصی جرمنی میں پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ اور منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کی سیکرٹری جنرل جویریہ سجاد تھیں۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد برلن کی مقامی نعت خواں بہنوں اور بچوں نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بعد ازاں بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں آمنہ سلطانی اور منہاج القرآن میونخ سے سمیرا ملک نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں اپنی محبت کا اظہار کیا اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

محفل میں سیدہ بسمہ نے میلاد النبی ﷺ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کا پیغام یہ نہیں کہ ہم فقط جلسہ و جلوس کریں بلکہ سیرت کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم دین و شریعت کے پابند ہو جائیں۔ آپ ﷺ کی سیرت کا بنیادی پیغام ہر امتی کے نام یہی ہے کہ وہ شریعت محمدی کے تابع ہو جائے اور آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارے، محض ولادتِ باسعادت کے موقع پر اظہار عشق و محبت کرکے یہ سمجھنا کہ ہم نے محبت کا حق ادا کردیا ہے، فریبِ نفس ہے!

سیدہ بسمہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ’’The Real Sketch of Prophet Muhammad‘‘ کے جرمن زبان میں ہونے والے ترجمے کا تعارف کروایا، جسے بچوں اور بڑوں نے بہت پسند کیا۔ اس موقع پر سیدہ بسمہ کی بیٹی سیدہ زینب نے جرمن زبان میں یہ کتاب بچوں کو پڑھ کر سنائی۔ میلاد النبی ﷺ میں آنے والے بچوں کو کتاب تحفے کے طور پر دی گئی جیسے بچوں نے بہت پسند کیا اور پروگرام میں کتاب کو پڑھا۔

پروگرام میں مہمان خصوصی سیدہ ثقلین (سفیر پاکستان) اور جویریہ سجاد (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی) تھیں۔ نقابت کے فرائض جویریہ سجاد نے سرانجام دیے۔ محفل کے اختتام پر بارگاہ نبوی ﷺ میں درود و سلام پیش کیا گیا اور وطن پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Mahfil e Milad in Germany by MWL

Mahfil e Milad in Germany by MWL

Mahfil e Milad in Germany by MWL

Mahfil e Milad in Germany by MWL

Mahfil e Milad in Germany by MWL

Mahfil e Milad in Germany by MWL

تبصرہ