منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر میں ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز کا اختتامی سیشن پُرنور انداز میں مکمل

Hafiz Saeed Raza Baghdadi addresses Diploma in Quran Studies Manchester

الحمدللہ! منہاج القرآن انٹرنیشنل (MQI) مانچسٹر میں ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز کا دوسرا اور اختتامی سیشن روحانی فضا، ایمان افروز ماحول اور علمی جوش و جذبے کے ساتھ کامیابی سے منعقد ہوا۔ یہ سیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل کے برطانیہ میں جاری نورانی، دعوتی اور فکری دورے کا ایک یادگار لمحہ ثابت ہوا، جس کی قیادت حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے کی۔

سینکڑوں مرد و خواتین کی شرکت نے اس محفل کو مزید روحانیت عطا کی۔ لوگوں کا جذبہ دیدنی تھا، یہاں تک کہ پروگرام کے بعد بھی شرکاء کا جانے کو دل نہیں چاہ رہا تھا۔ کئی افراد بغدادی صاحب کے گلے لگ کر آبدیدہ ہو گئے۔ آخر میں منعقد ہونے والی مختصر محفلِ نعت نے بھی سماں باندھ دیا۔

پروگرام کے اختتام پر علامہ سید علی عباس بخاری صاحب (صدر MQI برطانیہ) نے نہایت رقت آمیز دعا کروائی، جس سے محفل کی روحانیت دوچند ہو گئی اور دلوں کو کریم آقا ﷺ کی بارگاہ میں حاضر کر دیا۔

اس بابرکت سیشن میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں علامہ سید علی عباس بخاری (صدر MQI برطانیہ)، مفتی سہیل احمد صدیقی، علامہ عبد الستار سراج (ڈائریکٹر MQI مانچسٹر) اور علامہ قاری محمد طیب قادری شامل تھے۔ ان جید علماء کرام کی گفتگو نے شرکاء کو قرآن فہمی، روحانی بیداری اور معرفتِ الٰہی کے نور سے منور کیا۔

یہ ایمان افروز سفر ان شاء اللہ کل ہفتہ، 26 اپریل کو MQI نیلسن میں ایک روزہ کورس کے ساتھ جاری رہے گا، جبکہ اتوار، 27 اپریل کو مدینۃ الزہراء بریڈفورڈ میں ایک اور روح پرور اجتماع کا انعقاد ہو گا۔ دعا ہے کہ یہ مجالس شرکاء کی زندگیوں میں علم و عمل کی روشنی بھر دیں۔ آمین یا رب العالمین۔

تبصرہ