منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سینٹر میں عظمتِ امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر سالانہ عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسول مقبول ﷺ اور حضرت امام حسینؑ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر منقبت پیش کی گئی۔
اس روحانی اور فکری محفل میں ممتاز علمائے کرام، حفاظِ کرام، نعت خواں حضرات اور وابستگانِ منہاجُ القرآن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عوام الناس کی بھی کثیر تعداد نے قریبی اور دور دراز علاقوں سے آکر شرکت کر کے اس محفل کو یادگار بنا دیا۔
کانفرنس کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر منہاجُ القرآن انٹرنیشنل جاپان علامہ نفیس حسین قادری نے "سفرِ کربلا اور امام حسین علیہ السلام کی عظمت و پیغام" کے عنوان پر نہایت مؤثر اور ولولہ انگیز خطاب فرمایا۔ اُن کی گفتگو کو سامعین نے بے حد سراہا اور اسے قلب و روح کی غذا قرار دیا۔
تبصرہ