ڈبلن: منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام محفل شہادت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد

Minhaj-ul-Quran Ireland organized a spiritual gathering in Dublin

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شہادتِ امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء، اراکین، وابستگان کے علاوہ مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز عروش احمد نے تلاوت کلام مجید سے کیا، جس کے بعد ڈاکٹر گلزار احمد، رضوان احمد طور اور محمد نواز نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں منقبتیں پیش کیں۔ محفل کی نظامت کے فرائض محی الدین نے نہایت خوش اسلوبی سے ادا کیے۔

خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عدیل نے سورۂ الاحزاب کی آیتِ کریمہ کی تفسیر کرتے ہوئے اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کے فضائل، عظمت اور رفعت کا تفصیلی بیان کیا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ یہ آیت اہلِ بیت کی عظمت کا قرآنی سرچشمہ ہے۔ انہوں نے فلسفۂ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خانوادۂ رسول ﷺ کی عظیم قربانیوں نے عالمِ انسانیت کو ظلم کے خلاف کھڑے ہونے، حق کے ساتھ جینے، اور محبتِ اہلِ بیت سے وابستگی کا عظیم پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں حق و صداقت کے تحفظ کے لیے جو کردار ادا کیا، وہ ہر دور کے انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم شہادتِ امام حسین علیہ السلام کو صرف ایک تاریخی واقعہ نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک ابدی حقیقت اور حیات بخش فلسفہ کے طور پر اپنائیں۔

محفل کے اختتام پر حلقۂ ذکر منعقد ہوا اور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد عالمِ اسلام، پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

آخر میں نیشنل ایڈوائزری کمیٹی منہاج القرآن آئرلینڈ کے چیئرمین اور معروف قانون دان چوہدری عمران خورشید کی جانب سے حاضرینِ محفل کے لیے حسینی علیہ السلام لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا، جس سے شرکاء نے روحانی و جسمانی دونوں تقویت حاصل کی۔

تبصرہ