منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیرِاہتمام محفلِ ذکر امام حسین علیہ السلام کا انعقاد

Zikr-e-Imam Hussain Conference by Minhaj ul Quran Italy

منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا، اٹلی کے زیراہتمام عظیم الشان محفلِ ذکر امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہالینڈ سے ممتاز سکالر علامہ یاسر نسیم نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں واقعۂ کربلا کے بعد اہل بیت خصوصاً خواتین کے صبر، استقامت اور کردار کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ان عظیم ہستیوں کے طرزِ عمل کو ہماری خاندانی زندگی اور اولاد کی تربیت کا حصہ بننا چاہیے۔

محفل میں منہاج القرآن بریشیا کے کارکنان، تنظیمی ذمہ داران اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسول مقبول ﷺ اور منقبتِ امام حسینؑ پیش کی گئیں۔ محفل کا اختتام دعا اور شرکاء کی پرتکلف ضیافت پر ہوا۔

تبصرہ