
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرِ اہتمام ایک روح پرور اور ایمان افروز محفلِ حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔
اس پُرنور محفل میں علامہ نفیس حسین قادری نے درود و فکر کی روحانی اہمیت پر نہایت پُرمغز خطاب فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ درود شریف دلوں کو منور کرتا ہے اور انسان کے باطن میں فکر و محبتِ مصطفی ﷺ کو بیدار کرتا ہے۔
یہ بابرکت محفل محترم حاجی صفدر صاحب کے نئے گھر کے افتتاح کے موقع پر منعقد کی گئی، جس میں اہلِ علاقہ، دوست احباب، اور منہاج القرآن کے وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محفل میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان محترم ملک ممتاز احمد، ناظم منہاج القرآن جاپان محترم معاذ اعجاز، اور سینئر ممبران محترم اعجاز احمد، وارث قادری، اور سلیم خان نے خصوصی شرکت فرمائی۔
آخر میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس نئے گھر کو خیر، برکت، سکون اور اپنی رحمتوں کا مرکز بنائے۔ آمین۔




تبصرہ