
منہاج اسلامک سینٹر انسن شیوا (ساؤتھ کوریا) میں مرکزی سکالر محترم علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے جمعہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرمایا۔ اپنے خطبے میں انہوں نے اسلام کی انسانیت پسندی اور تکریمِ انسانیت کے اصول پر روشنی ڈالی۔ انہاں نے کہا کہ اسلام میں انسان کی عزت اور حرمت سب سے بلند مقام رکھتی ہے، اور اللہ ربّ العزّت نے قرآن مجید اور حضور نبی اکرم ﷺ کی احادیثِ مبارکہ میں انسان کو جس قدر عظمت و شرف عطا فرمایا ہے، اس کا اندازہ ہم باآسانی نہیں لگا سکتے۔
خطبہ جمعہ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نمازِ جمعہ ادا کی۔ شرکائے مجلس میں محترم جمیل چوہدری، محترم افضل گجر، محترم مردان علی قادری، محترم مرزا ساجد بیگ اور محترم صوبہ خان خصوصی طور پر شامل تھے۔




تبصرہ