
لزبن (پرتگال): منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کے زیرِاہتمام دارالحکومت لزبن کے ایک مقامی ہال میں “Meet & Greet Session’’ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرتگال میں مقیم مسلم و غیر مسلم اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے خطاب میں انسانی زندگی کے حقیقی مقصد، روحانی تربیت اور دین سے مضبوط تعلق کی اہمیت کو نہایت جامع انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی محض مادی ضروریات تک محدود نہیں بلکہ اس کا ایک گہرا روحانی پہلو بھی ہے، جس کی تکمیل ذکرِ الٰہی، عبادات اور دین کی درست معرفت سے ممکن ہے۔ انہوں نے بچوں کی ابتدائی تربیت کو بنیاد قرار دیتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور خود بہترین عملی نمونہ پیش کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ماحول اور معاشرت انسان کی شخصیت سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے نوجوان نسل کو مساجد اور دینی مراکز سے وابستہ رکھنا ناگزیر ہے۔ قرآن مجید کو ’’فرقان‘‘ کے طور پر سمجھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہی حق و باطل میں امتیاز پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے اس امر کو بھی نمایاں کیا کہ مسجد صرف عبادت کا مقام نہیں بلکہ ایک مؤثر تربیتی مرکز ہے، اور دین کی بقا و فروغ کے لیے مسلسل جدوجہد، محنت اور استقامت بنیادی تقاضے ہیں۔
میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج یورپین کونسل بلال اُپل، سرپرست منہاج القرآن پرتگال محمد صغیر، صدر منہاج القرآن پرتگال کاشف نذیر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی
نشست کے دوران سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے اسلام، دیارِ غیر میں بسنے والے مسلمانوں کو درپیش مسائل، پاکستانی کمیونٹی کے چیلنجز، معاشرتی عدم استحکام اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود جیسے اہم موضوعات پر سوالات کیے۔
تقریب میں سکھ کمیونٹی کے صدر گگندیپ سنگھ، ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز، مرکزی اسلامی مسجد، لزبن محمد رفیق، سی ای او، کیپٹل ہوٹل محمد یاسین، فٹ بال کے صدر، لوسو عرب انسٹی ٹیوٹ اور ڈائریکٹر، ٹی ایل جی گلوبل خالد جمال، ڈپٹی ایگزیکٹو، ٹی ایل جی گلوبلمبین سید فیصل، کونسلر آفیسر پاکستان ایمبیسی لسبن پرتگال محمد اکرام، پاسپورٹ آفیسر پاکستان ایمبیسی لسبن پرتگال غلام مصطفی، باتسہ بانو، عمادے موسیٰ، موزمبیق امسڈر خصوصی مدعو تھے۔ جبکہ جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل حسن بوستان، جوائنٹ سیکرٹری ایم ای سی مرینہ شاہ سید، عامر صادق، قیصر زبیر نجیب، محمد ظل حسن، علامہ مفتی اعجاز ملک، شاہد مرسلین، حافظ غلام دستگیر، اظہر اعوان، قاری امجد محمود، حافظ امجد، غضنفر نذیر، بابر مغل، سفیان یوسف، قاسم نظیر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئی۔













تبصرہ